جنوب مشرقی ایشیا میں نیٹو کی توسیع کی مخالفت کرتے ہیں ، روس

142
Andrei Rudenko
Andrei Rudenko

ماسکو ۔9دسمبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے وہ جنوب مشرقی ایشیا میں نیٹو کی توسیع کی مخالفت کرتا ہے۔ تاس کے مطا بق روسی نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے والڈائی ڈسکشن کلب کی 15ویں ایشیائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا روس جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی قیمت پر نیٹو کی توسیع کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس خطے کی عسکریت پسندی نہیں دیکھنا چاہتے اور نہ ہی نیٹو کو کرہ ارض کے اس حصے تک پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ علاقائی شراکت داروں کے ساتھ روس کا تعاون آج کی حقیقتوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایشیا ایک تعمیری نقطہ نظر، امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کا مستحق ہے جو کہ شنگھائی تعاون کی تنظیم آسیان اور یوریشیا کی تین سرکردہ تنظیموں میں تعاون کے اہداف کے مطابق ہے جو مشترکہ اہداف رکھتے ہیں۔