اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) رواں سال 2016ءکے پہلے نوماہ ، جنوری تا ستمبر کے دوران بینکاری کی صنعت کے غیر فعال قرضوں کے حجم میں 25 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر 2015ءتک بینکوں اور مالیاتی اداروں کے غیر فعال قرضہ جات کا حجم 620.448 ارب روپے تھا جو 30 ستمبر 2016ءتک 646.230 ارب روپے تک بڑھ گیا اس طرح رواں کلینڈر سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کے غیر فعال قرضوں میں 25.782 ارب روپے اضافہ ہوا ہے