جنوری کے دوران افراط زر کی شرح 5.7 فیصد سے کم رہی، اسد عمر

56

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جنوری کے دوران افراط زر کی شرح 5.7 فیصد سے کم رہی جبکہ جولائی 2018 میں افراط زر کی شرح5.4 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آئی تو اس سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور افراط زر کی مجموعی شرح7.6 فیصد تھی۔