جنوری 2025 کے دوران نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 39 فیصد اضافہ

96
SECP
SECP

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے جنوری 2025 کے دوران 3442 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی ہیں، دسمبر 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران ایس ای سی پی سے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق اس دوران سب سے زیادہ 652 نئی کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبوں میں رجسٹرڈ کی گئی ہیں جبکہ ٹریڈنگ کے شعبہ میں 463 اور خدمات کے شعبہ میں 411 ، ریئل سٹیٹ اور کنسٹرکشن کے شعبہ میں 311 ، سیاحت و ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں 242 ، فوڈ اینڈ بیورج کے شعبہ میں 158 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔

جنوری 2025 کے دوران ایس ای سی پی کی جانب سے ہیلتھ کیئر اور ادویہ سازی کے شعبہ میں 233 ، فیول اینڈ انرجی 81، ایجوکیشن 124 ، کان کنی 119، مارکیٹنگ 86 ، ٹیکسٹائل 79 اور کارپوریٹ زرعی فارمننگ کے شعبہ میں 73 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔