16.4 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںجنگلات کے عالمی دن پر صوبہ بھر میں شجر کاری مہم کاآغاز(کل)سے...

جنگلات کے عالمی دن پر صوبہ بھر میں شجر کاری مہم کاآغاز(کل)سے ہو گا، ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔20مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جنگلات کے عالمی دن پر صوبہ بھر میں شجر کاری مہم کاآغاز کل21مارچ سے ہورہا ہے، وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق مساجد، درباروں اور بھٹوں کے گرد گرین زون بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے 12 ہزار مقامات منتخب کر لئے گئے ہیں،شجر کاری مہم میں پہلی بار ہر پودے کی جیو ٹیگنگ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق لنگز آف لاہور اوررنگ آف لاہور کے تحت شہر میں خصوصی درخت آگاہی مہم کا بھی آغازکیا جارہا ہے، مہم کا عنوان درخت لگائو(ٹو پلانٹ اے ٹری) رکھا گیا ہے،عوام میں پودے تقسیم کرنے کا بھی آغاز ہو گیا،سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آگاہی مہم کا بھی آغاز ہوچکا جبکہ تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز، تقریری مقابلے اور پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے ۔ نماز جمعہ کے خطبات میں دینی حوالوں سے شجرکاری کی مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم کے لئے تمام اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کواہداف سونپ دیئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مقامی سیاسی راہنمائوں اور کارکنوں کو بھی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے،محکمہ صحت ودیگر سرکاری اداروں کا عملہ بھی مہم میں حصہ لے گا ،وزرا بھی شریک ہونگے۔شجرکاری مہم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر براہ راست نگرانی کے لئے خصوصی ڈیش بورڈ قائم کر دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی موبائل ایپ پر ڈیٹا اپلوڈ کیا جائے گا، پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت،نجی و سرکاری یونیورسٹیاں، ہائوسنگ سوسائٹیاں، سرکاری دفاتر اور بے آباداراضی پر شجرکاری ہوگی۔

ترجمان نے کہاکہ ساڑھے 5 ہزار ایکڑ خالی پڑی صنعتی اراضی پر شجرکاری کی اور ویڈیوز ریکارڈنگ کے ذریعے ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے علما کرام، مشائخ عظام، اساتذہ، طلبہ، وکلا، ڈاکٹرز، کسان، مزدور، میڈیا، سمیت تمام طبقات اور تعلیمی، تجارتی، سماجی، کاروباری اداروں، صنعتوں، کارخانوں سے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

شجرکاری مہم کے لئے سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس کے دوران 15 ملین درخت لگانے کا ہدف مقررکر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان ہر شہری ایک درخت کا پیغام عام کرنے کیلئے عوامی آگاہی مہم ضروری ہے، آج درخت لگائیں گے تو آنے والی نسلوں کی زندگی کی حفاظت ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574734

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں