جنگلی حیات کے غیرقانونی شکارو کاروبار کی روک تھام کے لئے ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ کرر ہے ہیں،ترجمان

142
Wildlife combing operation
Wildlife combing operation

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ جنگلی حیات نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب مبین الہی کی زیر قیادت محکمہ صوبے میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار اور کاروبار کی روک تھام کے لئے ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمے کے اہلکاروں نے ضلع چکوال میں تیتر کاغیرقانونی شکار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا تعاقب کیا جس پرشکاریوں نے وائلڈلائف اہلکاروں پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جس سے ایک افسر اور ایک ہیڈ وائلڈلائف واچر شدید زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی بابت تھانہ نیلہ میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ جنگلی حیات ضلع چکوال عدنان علی کی سربراہی میں ہیڈ وائلڈلائف واچر عبدالوہاب ، حامد انیس اور ڈرائیور محمد جمیل نے معمول کے گشت کے دوران موضع لطیفال تحصیل و ضلع چکوال کے ایریامیں کاکارروائی کی اور 12بور بندوقوں کے ساتھ تیتر کے غیرقانونی شکار کرنے والے افراد کاتعاقب کیا اور ان سے بندوقیں،کارتوس ، چاقو ، شکار شدہ جنگلی پرندے برآمد کرنے کی کوشش کی جس پر شکاریوں نے وائلڈلائف سٹاف پر فائرنگ کر دی جس سے ہیڈ وائلڈلائف واچر عبدالوہاب ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وائلڈلائف افسر کو طبی امداد فراہم کرنے کے ڈسچارج کردیاگیاہے ۔ واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ نیلہ میں 2 نامزد ملزمان کامران اور ندیم کے خلاف درج کرادی گئی ہے ۔