محکمہ جنگلات نے جنگلی پرندوں کی غیرقانونی سمگلنگ اور بٹیر،تیتر کی نیٹنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے17 ملزمان کو گرفتار کرلیا،کارروائیوں کے دوران122 بٹیر، 13 تیتر،12 گانیدار طوطے، ایک گاڑی،13 نیٹنگ گیئرز اور16 پنجرے برآمد کیے گئےجبکہ 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج اور4 کو 2 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا
جنگلی پرندوں کی غیرقانونی سمگلنگ،17 ملزمان گرفتار، 122 بٹیر، 13 تیتر اور 12 گانیدار طوطے برآمد

مزید خبریں
لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):محکمہ جنگلات نے جنگلی پرندوں کی غیرقانونی سمگلنگ اور بٹیر،تیتر کی نیٹنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے17 ملزمان کو گرفتار کرلیا،کارروائیوں کے دوران122 بٹیر، 13 تیتر،12 گانیدار طوطے، ایک گاڑی،13 نیٹنگ گیئرز اور16 پنجرے برآمد کیے گئےجبکہ 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج اور4 کو 2 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق محکمہ جنگلات ملتان ریجن کے حکام نے ایک خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملتان شہر سے دیگر شہروں میں بذریعہ گاڑی سمگل کئے جانیوالے جنگلی پرندوں کی ایک بڑی کھیپ پکڑ کر ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ایک گاڑی سمیت 122زندہ بٹیر اور 8 تیتر برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا دی جبکہ ضبط پرندے پیرووال وائلڈلائف پارک منتقل کردیئے نیز وائلڈلائف رینجرز وہاڑی اور خانیوال نے 3بٹیر نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔
ایک اور کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر سیوٹ کیٹ کی خرید وفروخت شیئر کرنیوالے کو گرفتار کرکے اس کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی۔بہاولپور ریجن میں محکمہ نے کارروائی کرتے ہوئے بٹیر کے 5نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے 2ملزمان کاچالان کیا اور انہیں2لاکھ روپے جرمانہ کیا اور بقیہ کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔وائلڈلائف رینجرز رحیم یار خان نے بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ پر 2ملزم گرفتار کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی۔بہاولنگر میں حکام نے بارڈر بیلٹ ایریا میں مختلف کارروائیوں کے دوران طوطوں،بٹیر اور تیتر کی نیٹنگ کرنے پر 7شکاریوں کو گرفتار کرکے ان سے 12گانیدار طوطے ،5بھور ے تیتر، 2بٹیر ،16پنجرے اور 5نیٹنگ گیئرز برآمد کرکے تمام ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی۔محکمہ جنگلات چکوال نے کارروائی کرتے ہوئے 4بٹیر نیٹنگ کے شکار ی گرفتار کرکے 2کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جبکہ 2کو مبلغ 65ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹادیئے۔








