جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے،جو فوج 8ملین کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکی وہ 207ملین پاکستانیوں کو کیسے دے سکتی ہے، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے دس روز میں پاکستان کو ختم کرنے کی بھارتی گیدڑ بھبھکی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے،جو فوج 8ملین کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکی وہ 207ملین پاکستانیوں کو کیسے دے سکتی ہے؟، افواج پاکستان اور عوام آپ کو سرپرائز دیں گے، جنگ …

راولپنڈی ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے دس روز میں پاکستان کو ختم کرنے کی بھارتی گیدڑ بھبھکی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے،جو فوج 8ملین کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکی وہ 207ملین پاکستانیوں کو کیسے دے سکتی ہے؟، افواج پاکستان اور عوام آپ کو سرپرائز دیں گے، جنگ شروع آپ کریں گے لیکن ختم ہم کریں گے، بھارتی حکومت اور ملٹری لیڈرشپ کے بیانات غیر ذمہ درانہ ہیں۔ وہ جمعرات کو آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2 دہائیوں میں دہشتگردی کیخلاف بقاءکی جنگ لڑی۔ میڈیا کا افواج پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔ میڈیا نے افواج پاکستان اور شہیدوں کے لواحقین کے دل جیتے۔ اس جنگ میں میڈیا نے افواج کا بھرپور ساتھ نبھایا، میڈیا میں میری بنیادی ٹیم رہی۔ انہوں نے بھرپور طریقے سے افواج پاکستان کی رپورٹنگ کی اور افواج پاکستان کا جذبہ مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ فروری 2019ءمیں بھارت جنگ کی دستک دے چکا تھا تاہم افواج پاکستان کے موثر جواب نے امن کا راستہ ہموار کیا۔ خطے میں امن کیلئے آرمی چیف کے تاریخی اقدامات رہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی حکمت عملی نے جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں افواج نے خود کو قابل فورس کے طور پر منوایا جبکہ پاکستانی قیادت نے جنگ کے خطرے کو احسن طریقے سے نمٹایا، ردالفساد سب سے مشکل آپریشن اور دائمی امن کیلئے اہم مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج اسلحے کے زور پر نہیں، جذبہ ایمانی اور عوام کی حمایت سے لڑتی ہیں، کوئی دنیاوی طاقت متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتی۔ آرمی چیف نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کو ہمیشہ مقدم رکھا اور اقوام عالم میں پاکستان کا مقام بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم بند کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے۔ دنیا کو بھی جنگ کے خطرے کا ادراک ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سول اور ملٹری لیڈرشپ خطے میں امن کی خواہاں ہے۔ بھارتی سول ملٹری لیڈرشپ کو بھی خطے میں امن کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے۔ بھارتی لیڈرشپ 10 روز میں پاکستان کو ختم کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔ کہا تھا جنگ شروع بھارت کرے گا لیکن ختم پاکستان کرے گا۔ مسلط کی گئی جنگ کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ جنگ میں کسی کی ہارجیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی انٹیلی جینس ایجنسیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر فخر ہے، انٹرسروسز انٹیلی جینس( آئی ایس آئی)، انٹیلی جینس بیورو (آئی بی) اور ملٹری انٹیلی جینس (ایم آئی) نے مل کر دہشت گردی کے کئی واقعات کو روکا، آئی ایس آئی د±نیا کی مانی ہوئی ایجنسی ہے۔انہوں نے میڈیا، پاکستانی عوام اور سوشل میڈیا پر نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا ایک عہدِ وفا ہے، یہ عہدِ وفا وطن، وطن کی مٹی اور ہم وطنوں کے ساتھ ہے، اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، انشااللہ ہم اس عہد کو وفا کریں گے۔