سعودی ولی عہد کی پیرس میں سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں شرکت

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے ہمراہ سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ اردو نیوز کے مطابق ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب سے باہر منعقد ہو رہی ہے

پیرس ۔24اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے ہمراہ سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ اردو نیوز کے مطابق ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب سے باہر منعقد ہو رہی ہے۔اس ایونٹ میں کمپیوٹر گیمز سے لے کر شطرنج تک کے نمایاں ای سپورٹس پلیئر حصہ لیتے ہیں۔ ایونٹ کے پہلے دو سیشنز سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوئے تھے ۔پیرس میں تین جولائی سے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں 100 سے زیادہ ملکوں کے دو ہزار پلیئرز اور 200 کلبز نے شرکت کی۔چینی ٹیم آل گیمر نے سعودی عرب کی ڈبل چیمپئن ٹیم فالکنز کو ہرا کر وڈیو گیمنگ ای سپورٹس ورلڈ کپ جیت لیا۔آل گیمر نے پانچ ہزار 300 کے مجموعی پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کرکے سات ملین ڈالر کا انعام جیتا ۔یہ تقریب اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ فرانس اور سعودی عرب کھیل اور ثقافت کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔ای سپورٹس ورلڈ کپ 2026 کے ایڈیشن میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ای سپورٹس مقابلوں کے ٹکٹوں کی فروخت میں 94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دنیا بھر میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 850 ملین سے زیادہ افراد نے ان مقابلوں کو دیکھا جبکہ 47 زبانوں میں دستیاب عالمی مواد کے ذریعے دیکھنے کا مجموعی وقت 440 ملین آورز سے زیاد رہا ہے۔ ایونٹ کو او ٹی ٹی پارٹنرز، سٹریمنگ پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے 160 ملکوں میں نشر کیا گیا۔ توقع ہے مقابلے کے دوران کل سات ہزار گھنٹے کی لائیو پروگرامنگ تیار ہو گی۔ای سپورٹس ورلڈ کپ کا آئندہ ایڈیشن سعودی عرب کی میزبانی میں واپس لائے جانے کا منصوبہ ہے۔