لاہور پولیس کا کریک ڈاون،رواں ماہ اب تک 3472 اشتہاری ،947 عدالتی مفرورگرفتار

لاہور پولیس نے اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کےخلاف کریک ڈاون کے دوران اگست میں اب تک 3,472 اشتہاری ملزمان اور947 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا۔

لاہور۔24اگست (اے پی پی):لاہور پولیس نے اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کےخلاف کریک ڈاون کے دوران اگست میں اب تک 3,472 اشتہاری ملزمان اور947 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق لاہور پولیس نے رواں سال اب تک28,379 اشتہاری ملزمان اور11,450 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا جبکہ جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہےکہ قانون شکن عناصر کےخلاف کارروائیوں میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کےلئے جاری آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ لاہور پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے اور شہر میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کےلئے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔پولیس حکام کے مطابق اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کےلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔