ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مختلف تھانوں میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس سٹیشنز کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے مختلف تھانہ جات کا دورہ کیا اور ایس آئی پی ایس (SIPS) پروٹوکولز کے تحت جاری تزئین و آرائش اور جدید سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس سٹیشنز کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے مختلف تھانہ جات کا دورہ کیا اور ایس آئی پی ایس (SIPS) پروٹوکولز کے تحت جاری تزئین و آرائش اور جدید سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے پولیس سٹیشنز میں دستیاب سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ رومز اور دیگر انتظامی امور کی جانچ پڑتال کی اورپولیس سٹیشنز میں سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ تھانہ جات کو جدید، منظم اور بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کو بروقت، باعزت اور معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ایس آئی پی ایس پروٹوکولز کا مقصد پولیس سٹیشنز کے ماحول اور سروس ڈیلیوری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پولیس سٹیشنز کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے،بہتر سروس ڈیلیوری اور موثر پولیسنگ کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔