بولان قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے روڈ پولیس تھانہ حاجی شہر کے قریب موٹرسائیکل اور مزدا ٹرک میں تصادم ایک شخص جاں بحق تین زخمی

بولان قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے روڈ پولیس تھانہ حاجی شہر کے ایریا این 65 پر مٹھڑی کے قریب موٹر سائیکل اور مزدا میں تصام کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 3 زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ۔ 24 اگست (اے پی پی):بولان قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے روڈ پولیس تھانہ حاجی شہر کے ایریا این 65 پر مٹھڑی کے قریب موٹر سائیکل اور مزدا میں تصام کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پیر کو بولان نیشنل ہائی وے مٹھڑی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل اور مزدا ٹرک میں تصاد م ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، حادثہ کی اطلا ع ملتے ہی پولیس اور ریسکو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور لاش اور زخمیوں کو فوری طورپرسبی ہسپتال منتقل کردیا ،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق کچلاک اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سریاب روڈ سے بتایا جا رہا ہے ،پولیس کی اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔