وزیراعظم شہباز شریف کا سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عمران اللہ خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عمران اللہ خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عمران اللہ خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عمران اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔