اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ معلوماتی ویڈیو ان افراد کیلیئے ہے جن کے خاندان کے اہل افراد وفات پاچکے ہیں۔ انکی آسانی کیلئے احساس ایمرجنسی کیش کے تحت اپیل کاطریق کار وضع کردیا گیا ہے۔ مطلوبہ کوائف کیساتھ اپنی درخواستیں جلدازجلد ہمیں دیئے گئے پتے پر بھیجیں۔ اپنی درخواست …
جن کے اہل افراد وفات پاچکے انکی آسانی کیلئے احساس ایمرجنسی کیش اپیل کاطریق کار وضع کردیا ہے،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ معلوماتی ویڈیو ان افراد کیلیئے ہے جن کے خاندان کے اہل افراد وفات پاچکے ہیں۔ انکی آسانی کیلئے احساس ایمرجنسی کیش کے تحت اپیل کاطریق کار وضع کردیا گیا ہے۔ مطلوبہ کوائف کیساتھ اپنی درخواستیں جلدازجلد ہمیں دیئے گئے پتے پر بھیجیں۔ اپنی درخواست پر مرحوم/مرحومہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر اور لواحقین میں سے مجوزہ فرد کا نام اور شناختی کارڈ اس پتہ پر ارسال کریں: ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت، ایف بلاک، پاک سیکرٹیریٹ، اسلام آباد۔ آپ سے گزارش ہے کہ میرا یہ پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں۔








