اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان سنوکر فیڈریشن کے زیراہتمام جاری جوبلی انشورنس قومی جونیئر انڈر21- سنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل اور جوبلی انشورنس قومی جونیئر انڈر18- سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل (آج) بدھ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے سنوکر ہال میں کھیلے جائینگے ۔ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے پچاس سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔