جوتوں کی ملکی برآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 42.85 فیصد اضافہ

135
Domestic exports
Domestic exports

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):جوتوں کی ملکی برآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 42.85 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 3.9 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ نومبر 2023 میں جفت سازی کی صنعت کی برآمدات کی مالیت 2.73 ارب روپے رہی تھی ۔ اس طرح نومبر 2023 مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں 1.17ارب روپے یعنی42.85 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔