جولائی اور اگست کے دوران ملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی میں 27.6 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران ملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی میں 27.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور اس دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے 240.5 ملین ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو منتقل کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران ملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی میں 27.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور اس دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے 240.5 ملین ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو منتقل کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران اس مد میں 332.3 ملین ڈالر منتقل کئے گئے تھے۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 91.8 ملین ڈالر یعنی 27.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں