جولائی تا ستمبر چین کو پاکستانی برآمدات میں 69 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ

91
State Bank

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):جولائی تا ستمبر کے دوران چین کو پاکستانی برآمدات میں 69 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران چین کو برآمد کی جانے والی اشیا کی مالیت 559.153 ملین امریکی ڈالر رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 69.73 فیصد زیادہ ہے۔

مزید برآں اعدادوشمار کے مطابق امریکا ، چین اور برطانیہ اس عرصے کے دوران پاکستانی مصنوعات کے لیے سرفہرست برآمدی مقامات رہے ہیں۔