جولائی کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو 1122 ایبٹ آباد

102
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

ایبٹ آباد ۔ 01 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک نے ریسکیو 1122 کی جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال کے مطابق مجموعی طور پر 40370 کالز موصول ہوئیں، جن میں 22626 غیر ضروری کالز شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ ماہ جولائی کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6 منٹ 20 سکنڈ میں 1002 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔

گزشتہ ماہ کے دوران ٹریفک حادثات کے 68، میڈیکل ایمرجنسی کے 600، آگ لگنے کے7 اور دیگر ہنگامی صورتحال(ریکوری) کے 38 واقعات رونما ہوئے۔ ان تمام واقعات کے دوران 12 افراد جاں بحق ہوئے. ان ایمرجنسی واقعات میں کل 1002 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 718 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز میں جولائی کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 195 ایمرجنسی کال پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں تک منتقلی کی خدمات سرانجام دیں جن کو بہتر علاج کے لیے اندرون ڈسٹرکٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جب کہ 2 مریضوں کو بیرون ڈسٹرکٹ منتقل کیا۔