پیرس اولمپکس کے ویمنزفٹ بال ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

پیرس۔1اگست (اے پی پی):پیرس اولمپکس گیمز میں خواتین کے فٹ بال ایونٹ کے گروپ رائونڈ ختم ہونے کے بعد کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ۔امریکا،جاپان،سپین،کولمبیا،کینیڈا،جرمنی،میزبان فرانس اور برازیل کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ویمنز فٹ بال ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنل میچز 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ …

پیرس۔1اگست (اے پی پی):پیرس اولمپکس گیمز میں خواتین کے فٹ بال ایونٹ کے گروپ رائونڈ ختم ہونے کے بعد کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ۔امریکا،جاپان،سپین،کولمبیا،کینیڈا،جرمنی،میزبان فرانس اور برازیل کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ویمنز فٹ بال ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنل میچز 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ امریکا اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سپین اور کولمبیا کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی، تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں کینیڈا اور جرمنی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میزبان فرانس اور برازیل کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ خواتین فٹ بال ایونٹ کے سیمی فائنلز 6 اگست کو کھیلے جائیں گے ، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 9 اگست کو جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا