جولائی کے دوران پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات کا حجم 32 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوزکرگیا

76
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات کا حجم 32ہزار میٹرک ٹن سے تجاوزکرگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق جولائی 2017ءمیں مختلف ممالک کو 32ہزار704میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئیں جن سے ملک کو 10.330ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔سال 2016ءکے ماہ جولائی میں پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات کا حجم 32ہزار791میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا اوراس سے ملک کو 8.141ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔