جوناس وِنجیگارڈنے وولٹا آ کاتالونیا سائیکلنگ ٹور یس جیت لی

بارسلونا۔30مارچ (اے پی پی):ڈنمارک کے رائیڈر جوناس وِنجیگارڈ نے ولٹا آ کاتالونیا سائیکلنگ ٹور میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مجموعی طور پر فتح حاصل کرلی ۔بی بی سی کے مطابق ویسمالیز اے بائیک ٹیم کے 29 سالہ رائیڈر جوناس وِنجیگارڈ نے ریس کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ایک منٹ 22 سیکنڈ کی برتری کے ساتھ آغاز کیا، جو مونٹجوئک کی چوٹی کے 7 سرکٹس پر مشتمل تھا، جہاں …

بارسلونا۔30مارچ (اے پی پی):ڈنمارک کے رائیڈر جوناس وِنجیگارڈ نے ولٹا آ کاتالونیا سائیکلنگ ٹور میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مجموعی طور پر فتح حاصل کرلی ۔بی بی سی کے مطابق ویسمالیز اے بائیک ٹیم کے 29 سالہ رائیڈر جوناس وِنجیگارڈ نے ریس کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ایک منٹ 22 سیکنڈ کی برتری کے ساتھ آغاز کیا، جو مونٹجوئک کی چوٹی کے 7 سرکٹس پر مشتمل تھا، جہاں رواں سال جولائی میں ٹور ڈی فرانس کا آغاز ہوگا۔آسٹریلوی برڈی گلمور نے این ایس این ٹیم کے لئے سٹیج جیت حاصل کی اور سپرنٹ فائنش میں ڈورین گوڈون اور ریمکو ایوینپوئل کو پیچھے چھوڑ دیا، لیکن جوناس وِنجیگارڈ جو 2 مرتبہ ٹور ڈی فرانس جیت چکے ہیں، نے پیلٹن میں محفوظ رہ کر مجموعی فتح یقینی بنائی۔

فرانسیسی سائیکلسٹ لینی مارٹینیز بحرین وکٹورئس کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جرمن ریڈ بُل بورا ہنسگروہ کے فلوریان لیپووٹز ایک منٹ 30 سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔جوناس وِنجیگارڈ جو اس مقابلے میں پہلی بار شریک تھے، نے پائری نیز کی پہاڑی مراحل میں پانچویں اور چھٹے سٹیج میں فتح حاصل کر کے اپنی مجموعی کامیابی کی بنیاد رکھی۔یہ فتح ان کی پاریس نائس ریس میں کامیابی کے بعد ہوئی ہے اور جوناس وِنجیگارڈ اب گیرو ڈی اٹالیا اورٹور ڈی فرانس ڈبل کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔