جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے ملائیشیا کو 2-5 سے ہرا کر سیمِی فائنل اور جونیئر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

جونیئر ایشیا کپ 2026 کے پول-بی کے ایک اہم میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2-5 سے دھول چٹا دی۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری جیت درج کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ناقابلِ شکست رہنے کی روایت برقرار رکھی بلکہ سیمیِ فائنل کے ساتھ جونیئر ورلڈ کپ کے لیے بھی جگہ پکی کر لی۔

مسقط۔8ستمبر (اے پی پی):جونیئر ایشیا کپ 2026 کے پول-بی کے ایک اہم میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2-5 سے دھول چٹا دی۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری جیت درج کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ناقابلِ شکست رہنے کی روایت برقرار رکھی بلکہ سیمیِ فائنل کے ساتھ جونیئر ورلڈ کپ کے لیے بھی جگہ پکی کر لی۔

میچ کا آغاز پاکستان کے لیے سنسنی خیز رہا کیونکہ ملائیشیا کے محمد سلمیٰ نے 9 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلا دی۔ تاہم پاکستان نے دوسرے ہاف میں زبردست واپسی کی، جہاں 32 ویں منٹ میں ندیم خان نے بہترین فیلڈ گول کر کے مقابلہ برابر کیا اور 36 ویں منٹ میں عبداللہ سمیع رانا نے گول کر کے پاکستان کو 1-2 کی برتری دلا دی۔پاکستان کا جارحانہ حملوں کا تسلسل یہی ختم نہیں ہوا اور اگلے ہی منٹوں میں ملائیشین دفاع مکمل طور پر بکھر گیا۔

ولید رانا نے 39 ویں اور 40 ویں منٹ میں بیک ٹو بیک دو شاندار گول کر کے اسکور 1-4 کر دیا، جبکہ 41 ویں منٹ میں علی حمزہ نے پانچواں گول داغ کر میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط کر دی۔میچ کے 54 ویں منٹ میں ملائیشیا کے گناسیلن دھیراش نے ایک اور گول کرنے کی کوشش کی، تاہم گرین شرٹس نے آخری منٹوں میں بہترین حکمتِ عملی کے ساتھ کھیل پر کنٹرول برقرار رکھا اور 2-5 سے حتمی فتح اپنے نام کی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی نے جونیئر اسکواڈ اور ٹیم انتظامیہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی جونیئر ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں بھی اسی بہترین فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کا نام روشن کرے گی۔

 

مزید خبریں