جون 2021ء تک قومی گرڈ سسٹم میں 3933 میگاواٹ بجلی شامل ہونے کے بعد بجلی کی مجموعی پیداوار41 ہزار3 سو 35 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی،رپورٹ

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) جون 2021ء تک قومی گرڈ سسٹم میں 3933 میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی،جس سے مجموعی پیداوار41 ہزار3 سو 35 میگاواٹ ہوجائے گی۔سالانہ پلان2020-21ء کے مطابق شمسی توانائی سے 22 میگاواٹ، ونڈ سے351 میگاواٹ، ہائیڈل سے 76میگاواٹ،کول لوکل سے 2310 میگاواٹ،بگاس سے 74میگا واٹ،نیوکلئیر سے 11سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ سسٹم شامل کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سولر سسٹم سے 522 …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) جون 2021ء تک قومی گرڈ سسٹم میں 3933 میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی،جس سے مجموعی پیداوار41 ہزار3 سو 35 میگاواٹ ہوجائے گی۔سالانہ پلان2020-21ء کے مطابق شمسی توانائی سے 22 میگاواٹ، ونڈ سے351 میگاواٹ، ہائیڈل سے 76میگاواٹ،کول لوکل سے 2310 میگاواٹ،بگاس سے 74میگا واٹ،نیوکلئیر سے 11سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ سسٹم شامل کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سولر سسٹم سے 522 میگاواٹ، ونڈ (پن) سے 1586میگاواٹ، ہائیڈل سے 9923 میگاواٹ،کول لوکل سے 3120 میگاواٹ،کول امپورٹڈ سے 3960 میگاواٹ،قدرتی گیس سے 4245 میگاواٹ، آر ایل این جی 8682 میگاواٹ، آئل سے 6414 میگاواٹ، بگاس سے 438 میگاواٹ، نیوکلئیر پاور ذرائع سے 2445 میگا واٹ بجلی جون 2021ء تک حاصل ہوجائے گی۔