جوڈیشل اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو فوری انصاف فراہم کیا جاسکے‘ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک میں اصلاحات متعارف کراسکتے ہیں‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

134
‏وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اہم امور پر غور کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا ٹویٹ
‏وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اہم امور پر غور کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے جوڈیشل اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ عوام کو فوری انصاف فراہم کیا جاسکے۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام سے اس حوالے سے تجاویز پیش کرنے کا کہا تھا تاکہ فوری انصاف کی فراہمی کے نظام کو یقینی بنایا جاسکے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک میں اصلاحات متعارف کراسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت موجودہ حکومت اداروں کی تشکیل نو کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔سابقہ حکومتوں کی کمزور پالیسوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومتیں قومی اداروں کو اپنے وسیع تر مفاد کے لئے استعمال کرتی رہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بجٹ منظوری سے قبل مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے اثاثے ظاہر کر دےئے ہیں ۔اور مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اراکین کی یہ ذمی داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے اثاثے ظاہر کریں ۔