جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آﺅٹ، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنا لئے

65

جوہانسبرگ ۔ 11 جنوری (اے پی پی) جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام 90، تھیونس بروئن 49 اور ہاشم آملہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنا لئے اور اسے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 245 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی ابھی 8 وکٹیں باقی ہیں۔