جوہرآباد18 دسمبر (اے پی پی):آصف کالونی خوشاب کے قریب کھیت سے پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کا نام مشہد علی بتایا گیا ہے کی نعش برآمد ہونے پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے ڈی ایس پی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ،بچے کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو جھامرہ شریف تحصیل کلر کہار ضلع چکوال سے لاکر قتل کرکے اس کی نعش کو آصف کالونی کے علاقے میں پھینک دیا گیا۔
ترجمان خوشاب پولیس نے بتایا کہ بچے کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس تھانہ خوشاب نے مقتول کے والد محمدعرفان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔