جوہرآباد، ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کر نے والی 26سالہ خاتون کو بھائی نے دو ساتھیوں سے مل کرقتل کردیا

108
murder

جوہرآباد 24 اکتوبر (اے پی پی):جوہرآباد میں ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کر نے والی 26سالہ خاتون کو بھائی نے دو ساتھیوں سے مل کرقتل کردیا۔

قائد آباد کے نواحی گاؤں مٹھہ کھوہ کے رہائشی اسلم بلوچ نے چک 35 ڈی بی کے رہائشی لطیف جٹ کی بیٹی ( ش) کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی اسی رنجش کی بنا پر لڑکی کے بھائی عثمان نے دو ساتھیوں کی مدد سے اسلم بلوچ کے گھر میں گھس کر بہن کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال قائد آباد منتقل کی گئی مگرٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایم ایل سی کے لیے لیڈی ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کے باعث خاتون کی نعش کوپوسٹ مارٹم کےلیئےڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا ۔

پولیس تھانہ قائدآباد مصروف تفتیش ہے