جوہرآباد ،ریسکیو 1122خوشاب نےماہانہ ایمرجنسی رپورٹ جون 2026 جاری کر دی

ریسکیو 1122 خوشاب نےگزشتہ ماہ جون کی ایمرجنسی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں ٹوٹل 15232 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3706 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 4584 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں361 روڈٹریفک کے حادثات، 2796 میڈیکل کی ایمرجنسیز،34 آتشزدگی،05 سٹرکچر کلیپس،59 کرائم،پانی میں ڈوبنے …

جوہرآباد۔ 30 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 خوشاب نےگزشتہ ماہ جون کی ایمرجنسی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں ٹوٹل 15232 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3706 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 4584 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں361 روڈٹریفک کے حادثات، 2796 میڈیکل کی ایمرجنسیز،34 آتشزدگی،05 سٹرکچر کلیپس،59 کرائم،پانی میں ڈوبنے کے 3 واقعات اور 448 دیگرایمر جنسیز ڈیل کی گئیں۔

ریسکیو عملہ نے2078 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2450 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا، پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انہوں نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 339 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔\378

 

مزید خبریں