جوہر آباد،مسیحی ہمارے معاشرہ کا اہم حصہ ہیں ،انکی عبادتگاہوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ،ڈی ایس پی صدر

99
Christmas event
Christmas event

جوہرآباد۔ 18 دسمبر (اے پی پی):ڈی ایس پی صدر ذوالفقار اسلم نے کہا ہے کہ مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ،انکی رسومات، تہوار اور جان ومال کو محفوظ بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے ،

کرسمس تہوار کے موقع پر تمام چرچزمیں تقریبات پرامن طریقہ سے انجام پذیر ہوں گی ، پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتیں محب وطن ہیں،انہیں تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جوہر آباد میں کرسمس کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ڈی ایس پی صدر نے ہوپ سلائی سنٹر کا کورس مکمل کرنے والی بچیوں کو اسناد دیں اور اور اسی طرح مقامی کلیسیا کی بیوگان میں نقد رقم و دیگر تحائف تقسیم کیے ۔پروگرام کے آرگنائزر شوکت پرویز اور وائس چیئرمین محمور بھی موجود تھے۔