جو ادارے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ کی طرف سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ نہیں دیں گے تو ا س سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح تصور کیا جائے گا، سردار ایاز صادق

اسلام آباد ۔ 14جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جو ادارے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ کی طرف سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ نہیں دیں گے تو اس سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح تصور کیا جائے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا کہ وزیر خزانہ …

اسلام آباد ۔ 14جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جو ادارے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ کی طرف سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ نہیں دیں گے تو اس سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح تصور کیا جائے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا کہ وزیر خزانہ بجٹ سیشن کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری اداروں کے یہاں فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کو اعزازیہ دینے کا اعلان کیا جائے۔ سپیکر نے کہا کہ یہاں اعزازیہ دینے کا اعلان تو ہو جاتا ہے ہمیں شکایت ملی ہے کہ وزارتیں اس پر عملدرآمد نہیں کرتیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یقینی طور پر نہ صرف اسمبلی سیکرٹریٹ بلکہ یہاں کام کرنے والے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو اعزازیہ دیا جائے گا۔ تمام اداروں کو اعزازیہ کی ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا۔ اس کے لئے طریقہ کار وضع کریں گے۔ سپیکر نے کہا کہ کسی وزارت نے اس پر عملدرآمد نہ کیا تو یہ پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف ہوگا۔

Leave a Reply