جو بائیڈن نے ریاست میشی گن اور وسکونسن میں بھی جیت اپنے نام کر لی،جوبائیڈن 264 اور ٹرمپ کو ابھی تک 214 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں

واشنگٹن۔5نومبر (اے پی پی):امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کی سمت ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست میشی گن اور وسکونسن بھی جیت لیا ہے اور وہ اب اکثریت حاصل کرنے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ امریکی صدر بننے کے لیے اب انہیں صرف ایک اور ریاست میں جیت درکار ہے۔ذرائع کے …

واشنگٹن۔5نومبر (اے پی پی):امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کی سمت ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست میشی گن اور وسکونسن بھی جیت لیا ہے اور وہ اب اکثریت حاصل کرنے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ امریکی صدر بننے کے لیے اب انہیں صرف ایک اور ریاست میں جیت درکار ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچنے کا راستہ اب اور بھی زیادہ واضح ہوتا جا رہا ہے۔ جمعرات کو ٹیلی ویژن پر اپنے مختصر خطاب میں جو بائیڈن نے گو کہ اپنی فتح کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ جب ووٹوں کی گنتی مکمل ہو جائے گی تو ہم ہی کامیاب ہوں گے۔اہم سوئنگ ریاستوں میشی گن اور وسکونسن میں کامیابی کے ساتھ ہی جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں جبکہ ٹرمپ کو ابھی تک 214 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو وائٹ ہاؤس پہنچنے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ریاست نیویارک میں جو بائیڈن نے 29 الیکٹورل ووٹ لے کر برتری حاصل کی ہے جبکہ ریاست کیلی فورنیا سے انہیں 55ووٹ،اوریگون سے 7،واشنگٹن سے 12،ایری زونا سے 11،کلوراڈو سے 9،نیو میکسیکو سے 5 ،مینسوٹا سے 10،ویسکونسن سے 10،ایلینوئیس سے 20،مشی گن سے16 ،ورجینیا سے 13،میری لینڈ سے10،نیو جرسی سے 14،ورمونٹ سے 3،نیو ہماشائر سے 4،مساچوسسٹس سے 11،کنیکٹیکٹ سے 7 ،ہوائی سے چار،روڈ آیلینڈ سے 4،ڈسٹرک آف کولمبیا سے 3اور ڈیلاور سے3 الیکٹورل ووٹ لیے ہیں،جبکہ ریاست نیوڈا،پنسلووانیا،جارجیا ،الاسکا اور نارتھ کیرولینا سے حتمی نتائج آنے ابھی باقی ہیں تاہم چاروں ریاستوں میں صدر ٹرمپ کو چندپوائنٹس کی برتری حاصل ہے،ریاست نیوڈا میں جوبائیڈن آگےجا رہے ہیں جبکہ باقی تین سٹیٹس میں ٹرمپ برتری پر ہیں۔ریاست مین کے چار الیکٹورل ووٹس میں سے تین جوبائیڈن کو ملے ہیں جبکہ ایک ٹرمپ کو گیا ہے۔دوسری طرف ابھی تک کے نتائج کےمطابق صدر ٹرمپ نے ریاست مونٹانا سے 3،نارتھ ڈیکوڈا سے 3،وومنگ سے 3،اڈاہو سے4،سائوتھ ڈیکوڈا سے3،یُتاہ سے6،میسوری سے 6،اوکلاہوما سے 7،آرکنساس سے6،مسیسیپی سے 6 ،آئیواسے 6، لوزیانا سے 8،ٹکساس سے 38،الاباما سے9،ٹینسی سے 11،انڈیانا سے ،اوہائیو سے 18 ،کنٹکی سے 8،ویسٹ ورجینیا سے 5،سائوتھ کیرولینا سے 9اور فلوریڈا 29سے الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ریاست نبراسکا کے پانچ ووٹوں میں سے چار ٹرمپ کو اور ایک جوبائیڈن کو حاصل ہوا ہے۔