لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل کے صدراور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ پر پولیس نے تفصیلی تفتیش کی ہے، ایک منظم سازش کے تحت پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی، مسلم مسیحی فسادات کا تعلق بھارت سے جڑ رہا ہے۔
قوم فوج کیساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیت الامن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہاکہ جو واقعات سرگودھا اور فیصل آباد اور دیگر شہروں میں کرنے کوشش کی گئی انکا مقصد فساد پیدا کرنا تھاسرگودھا سے جو لنک مل رہے ہیں وہ ہندوستان سے مل رہے ہیں۔
یہاں مذہبی فسادات کروانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت کو جی 20 اجلاس میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، جی 20 ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں، مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن آئے گا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ7 ستمبر ختم نبوت کے تحفظ کا دن ہے جو ختم نبوت کا منکر ہے وہ کافر ہے ۔ قادیانی اپنی عبادت گاہ کو مسجد کی طرز پر بناتے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے وزیراعظم اسکا نوٹس لیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اوورسیز بھی انوسٹمنٹ کرنا چاہ رہے ہیں لیکن یہاں انکی جائیدادوں پر قبضہ کیا جاتا ہے اس سے وہ پریشان ہیں انہوں نے کہاکہ چینی کا ریٹ بڑھ گیا شہباز شریف حکومت کے دور میں برآمد کرنے اجازت ملی اسکی ذمہ داری ان کی حکومت پر ہے ، گلگت بلتستان میں ایسی کیفیت نہیں ہے جو پریشان کن ہو۔