18.2 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومقومی خبریںجڑواں شہروں میں عید کی تیاریاں عروج پر

جڑواں شہروں میں عید کی تیاریاں عروج پر

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے گزرنے کے ساتھ ساتھ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں عید کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، سڑکوں پر رش ہے اور تہوار کا ماحول ہے۔عیدالفطر کی تقریبات کے لیے نئے کپڑوں، جوتوں اور لوازمات کی خریداری کے لیے شہریوں کا بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں ہجوم ہے۔ دوسری جانب شہر کی انتظامیہ بھی متحرک ہے، صفائی کی ٹیمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں کہ عید کی تقریبات کے لیے گلیوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھا جائے۔

ایک مقامی رہائشی نے کہا کہ میں اپنے خاندان کے لیے نئے کپڑے اور جوتے خریدنے کے لیے پرجوش ہوں ، عید جشن اور خوشی کا وقت ہے اور مجھے بازاروں میں تہوار کا ماحول پسند ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید کی خریداری ایک خاندانی روایت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کی خریداری کے دوران بازار بہت پر ہجوم اور رواں دواں ہیں ، خریداری دوستوں اور خاندان والوں سے ملنے کا بھی ایک بہترین وقت ہے۔

- Advertisement -

کپڑے کی ایک دکان کے مالک نے کہا کہ عید کی خریداری ہمارا مصروف ترین وقت ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مہینوں پہلے سے تیاری شروع کر دیتے ہیں کہ ہمارے پاس گاہکوں طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی اسٹاک موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے دوران فروخت میں کم از کم 50 فیصد اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کاروبار کے لیے بہترین وقت ہے ، ہم صارفین کے تعاون کے لیے ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید جشن اور سخاوت کا وقت ہے اور اس دوران ہم صارفین کو خصوصی رعایتیں اور پروموشنز کی پیش کش کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573174

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں