جڑواں شہروں کے مکینوں کی نماز عید کی ادائیگی کے بعد اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی

106
Recitation of Fatiha
Recitation of Fatiha

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):ملک بھر کی طرح جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے مکینوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ عیدین اور شب برات کے تہواروں پر اپنے پیاروں کی قبروں پر جانا اور فاتحہ خوانی کرنا ایک روایت بن چکا ہے یہ سلسلہ عید کے تینوں ایام میں جاری رہتا ہے ۔

بدھ کو نماز عید کی ادائیگی کے بعد جڑواں شہروں کے قبرستانوں میں تمام دن لوگوں کا تانتا بندھا رہا اور قبرستانوں میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی اور پھول چڑھائے۔