جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر مودی کے جنگی جنون کا شکار، عوام کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، تابکاری فضلہ صحت کے لیے شدید خطرہ ہے،بین الاقوامی میڈیا

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر مودی کے جنگی جنون کا شکار عوام کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں ،بھارت جوہری امور میں لاپرواہی کا شکار ہے۔تفصیلا کے مطابق مودی حکومت جوہری مواد کو سیاسی مفادات کے لیےاستعمال کرنے میں مصروف ہے،یورینیم چوری، سمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال ہے،یہ سب بھارتی سکیورٹی کی ناکامی اور مودی کی نااہلی اور غفلت …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر مودی کے جنگی جنون کا شکار عوام کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں ،بھارت جوہری امور میں لاپرواہی کا شکار ہے۔تفصیلا کے مطابق مودی حکومت جوہری مواد کو سیاسی مفادات کے لیےاستعمال کرنے میں مصروف ہے،یورینیم چوری، سمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال ہے،یہ سب بھارتی سکیورٹی کی ناکامی اور مودی کی نااہلی اور غفلت کو بے نقاب کرتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا مشرقی جھارکھنڈ ریاست میں تین سرکاری کانوں سے نکلنے والے تابکاری فضلے کو صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دے چکا ہے ۔انتہاپسند مودی کا جوہری جنون عوام کی صحت اور زندگیوں کو تابکاری کے سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔

جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر کو جوہری ہتھیاروں سے جوڑنا مودی حکومت کے سیاسی ہتھکنڈوں اور غیر ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے۔ مودی حکومت کا جوہری ایجنڈا خطے میں کشیدگی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔