جھنگ فیصل آباد روڈ پرتیز رفتار بس اور ٹرالرمیں ٹکر، 19مسافر جاں بحق 12زخمی ،5 زخمیوں کی حالت نازک

277

لاہور۔13 اپریل(اے پی پی )تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک نمبر 75ج ب اڈا سوہل، پینسر کے نزدیک جھنگ فیصل آباد روڈ پر منگل کی رات کے پچھلے پہر تیز رفتار مسافر بس ٹرالر کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت19مسافر جاں بحق جبکہ 12زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد بس اور ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ ٹھیکریوالا کے انچارج انوسٹی گیشن اسلم بھٹی نے بتایا کہ رات تقریباً اڑھائی بجے کے قریب لاہور سے براستہ فیصل آباد لیہ جانے والی مسافر بس نمبری BSD-155 تیز رفتار ی کے باعث اڈا سوہل پینسرہ کے نزدیک بہاولپور جانے والے ایک ٹرالر سے جا ٹکرائی۔