22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںجھنگ چنڈریلوے ایمبنکمنٹ پر بریچنگ آپریشن کے ذریعہ سیلابی ریلہ کا رخ...

جھنگ چنڈریلوے ایمبنکمنٹ پر بریچنگ آپریشن کے ذریعہ سیلابی ریلہ کا رخ موڑ کر 25 تا 30 دیہاتوں کو محفوظ بنا دیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):جھنگ چنڈ ریلوے ایمبنکمنٹ پر شگاف ڈال کرجھنگ پل سے گزرنے والے 4 لاکھ 96 ہزار کیوسک پانی میں سے 1 لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کو موڑ دیا گیا، سیلابی ریلے کا رخ موڑنے سے 25-30 دیہاتوں کومحفوظ کیا گیا۔جمعہ کواین ڈی ایم اے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سول انتظامیہ سے مشاورت کے بعد جھنگ چنڈریلوے ایمبنکمنٹ کے تین سیکشنز کو دھماکہ خیز مواد سے توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پاک آرمی کی ٹیموں نے دھماکہ خیز مواد کو استعمال کرتے ہوئے بریچنگ کا عمل سر انجام دیا۔

بلاسٹنگ ٹیم نے شاندار کام کرتے ہوئے تینوں سیکشنز کو کامیابی سے توڑ دیا گیا۔پہلا سیکشن دوپہر 1:20 بجے، دوسرا سیکشن شام 3:42 بجے اور تیسرا سیکشن شام 4:19 بجے توڑا گیا ۔اس آپریشن سے جھنگ پل سے گزرنے والے4لاکھ96ہزار کیوسک پانی میں سے 1لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کو موڑ دیا گیا جس سے سیلاب کا رخ تبدیل ہوا۔ سیلابی ریلے کو رخ موڑنے سے 25-30 دیہاتوں کو محفوظ کیا گیا۔یہ بریچنگ آپریشن سیلاب کے پانی کو کنٹرول کرنے اور بڑے شہروں، زرعی اراضی اور بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ تباہی سے بچانے کے لیے اہم ثابت ہوا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں