23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجہاز رانی کی آزادی کے بہانے کسی بھی اشتعال انگیزی کی مخالفت...

جہاز رانی کی آزادی کے بہانے کسی بھی اشتعال انگیزی کی مخالفت کرتے ہیں،چین

- Advertisement -

بیجنگ۔12فروری (اے پی پی):چین جہاز رانی کی آزادی کے بہانے کسی بھی ملک کی طرف سے اشتعال انگیزی کے کسی بھی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نےرواں ہفتے آبنائے تائیوان کے ذریعے امریکی جنگی جہازوں کی آمدورفت کے جواب میں بدھ کو معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔

شنہوا کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین جہاز رانی کی آزادی کے بہانے کسی بھی ملک کی طرف سے اشتعال انگیزی کے کسی بھی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوج کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے اس پر جوابی اقدام کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان چینی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور تائیوان کا معاملہ جہاز رانی کی آزادی سے متعلق نہیں بلکہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کسی بھی ملک کی طرف سے اشتعال انگیزی کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو جہاز رانی کی آزادی کے بہانے چین کی خودمختاری اور سلامتی کے لئے خطرات پیدا کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559586

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں