اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ اسے سمارٹ لاک ڈاؤن کہا جاتا ہے بی بی کہ جہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہوں اس ایریا کو بند کیا جائے نہ کہ تمام شہر کو۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا …
جہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہوں اس ایریا کو بند کیا جائے نہ کہ تمام شہر کوبند کردیا جائے، بی بی اسے سمارٹ لاک ڈاؤن کہا جاتا ہے، ڈاکٹر شہباز گل کا مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ اسے سمارٹ لاک ڈاؤن کہا جاتا ہے بی بی کہ جہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہوں اس ایریا کو بند کیا جائے نہ کہ تمام شہر کو۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اس سے پہلے بہارہ کہو اور شاہ اﷲ دتہ یو سیز میں یہی سٹرٹیجی کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ زیادہ انگریزی دیکھ کر ویسے بھی آپ مٹھائی منگوا لیتے ہیں۔ این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں لاک ڈاؤن کے ایس او پی فالو نہ کرنے پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ہم سب کو ہر صورت ایس او پیز فالو کرنے ہوں گے۔








