جہلم۔ 04 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نےمریم نواز ہیلتھ کلینک بلال ٹاؤن کا دورہ کیا ، شہریوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ کیا اور وہاں طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے علاج کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی
اور کلینک کی کارکردگی بارے اگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہیلتھ کلینک آنے والے تمام شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں