جہلم ،ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر گلی محلے سے کچرے کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

102

جہلم ۔24 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت جہلم کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب ،انسداد تجاوزات اور جہلم شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیل میں انسداد تجاوزات، ستھرا پنجاب شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر ڈی سی جہلم کو بریفنگ دی ۔

ڈی سی جہلم نے انسداد تجاوزات آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرنے اور ملبہ اٹھانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ستھرا پنجاب کے حوالے سے ڈی سی جہلم نے کہا کہ ضلع بھر میں زیرو ویسٹ کام جاری ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں شہریوں کی شکایات دور کرنے اور ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر گلی محلے سے کچرے کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔

اس حوالے سے مزید اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کی پنجاب حکومت کی پالیسی پر مکمل عمل درامد ممکن ہو سکے۔ اجلاس میں ڈی سی جہلم نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مختلف تحصیلوں میں خوبصورتی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلات معلوم کیں اور ان کو ایسے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی جس سے شہروں کی تزئین و آرائش کو بہتر بنایا جا سکے۔