29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںجہلم ویلی، عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی...

جہلم ویلی، عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

- Advertisement -

جہلم ویلی۔ (اے پی پی):جہلم ویلی کی مختلف مارکیٹوں میں فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ اشیائے خوردونوش (آئل،جوس،کولڈ ڈرنکس اور پانی )کے نمونہ جات حاصل کرتے ہوئے موقع پر موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے لیبارٹری تجزیہ کروایا ۔لیبارٹری سے حاصل شدہ رپورٹ کی روشنی میں متعدد فوڈ بزنس آپریٹرز کو جرمانے و وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

اس موقع پر ٹیم فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ٹیم فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے، کوئی بھی فوڈ بزنس آپریٹرز جو غیر رجسٹرڈ کاروبار اور ناقص صفائی ستھرائی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرتا ہے اس کیخلاف ٹیم فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں، کسی بھی فوڈ بزنس آپریٹرز کو قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589767

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں