جیالے اپنے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملکی ترقی اور پیپلزپارٹی کو فعال کرنے کے لئے کوشاں ہیں،میر عبیداللہ گورگیج

102

کوئٹہ۔ 05 جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 97 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں دنیا بھر میں ایک عظیم پہچان ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے لیے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دی اور اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

شہید بھٹو نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج پاکستانی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ شہید بھٹو کی امت مسلمہ کے لیے جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا، مملکت خداداد پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، اور وہ پاکستان کے عوامی مقبول لیڈر تھے۔ میر عبید گورگیج نے کہا کہ آج بھی پیپلزپارٹی کے جیالے اپنے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے

ملکی ترقی اور پیپلزپارٹی کو فعال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ پیپلزپارٹی کا ہر جیالہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 97 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کرتا ہے کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔