ہوبارٹ۔10جنوری (اے پی پی):چین کی ٹینس کھلاڑی جیانگ ژنیواوران کی تائیوان کی جوڑی دار وو فینگ سین ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ چین کی ٹینس کھلاڑی جیانگ ژنیواوران کی تائیوان کی جوڑی دار وو فینگ سین پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں سلواکیہ …
جیانگ ژنیواوروو فینگ سین ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
ہوبارٹ۔10جنوری (اے پی پی):چین کی ٹینس کھلاڑی جیانگ ژنیواوران کی تائیوان کی جوڑی دار وو فینگ سین ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
چین کی ٹینس کھلاڑی جیانگ ژنیواوران کی تائیوان کی جوڑی دار وو فینگ سین پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں سلواکیہ کی حریف کھلاڑی ٹریزا میہالیکووا اور ان کی انگلینڈ کی جوڑی دار اولیویا این نکولس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام سے قبل ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
آسٹریلیا کے مشہور شہر ہوبارٹ کے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ پر کھیلے گئے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں چین کی ٹینس کھلاڑی جیانگ ژنیواوران کی تائیوان کی جوڑی دار وو فینگ سین پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوے سلواکیہ کی حریف کھلاڑی ٹریزا میہالیکووا اور ان کی انگلینڈ کی جوڑی دار اولیویا این نکولس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی ک4-6، 7-5 اور 11-13سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔







