برسبین۔3جنوری (اے پی پی):جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار جیری لہیکا اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 23 سالہ جمہوریہ چیک کے کھلاڑی جیری لہیکا نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں چلی کے 29 سالہ حریف کھلاڑی نکولس جیری فلول کو شکست دے کر ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
جمعہ کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کے کھلاڑی جیری لہیکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلی کے 29 سالہ حریف کھلاڑی نکولس جیری فلول کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔