جیلینا اوسٹاپینکو نے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

167
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

دبئی۔19فروری (اے پی پی):جیلینا اوسٹاپینکو نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے دبئی میں جاری ہیں،

گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں لٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکو نے رومانیہ کی سمونا ہالپ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6۔2 ، 6۔7 اور 0۔6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ روس کی ویرونیکا کدرمیتووا سے ہو گا۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں ویرونیکا کدرمیتووا کو جمہوریہ چیک کی مارکیتا ونڈروسووا کے خلاف واک اوور مل گیا تھا۔