جیمز میٹس شمالی کوریا سے امریکی فوجیوں کی باقیات واپس ملنے کے حوالے سے پر امید

واشنگٹن ۔ 26 جون (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کوریا کی جنگ کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی باقیات جلد ان کے حوالے کر دی جائیں گی ،عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے 12 جون کو امریکی …

واشنگٹن ۔ 26 جون (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کوریا کی جنگ کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی باقیات جلد ان کے حوالے کر دی جائیں گی ،عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے 12 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں اس امر کا عہد کیا تھا۔