فلوریڈا۔30مارچ (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 24 سالہ جینک سنر نے مینز سنگلز کے فائنل میچ میں حریف جمہوریہ چیک کے جیری لیہچکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر انڈین ویلز ماسٹرز اور میامی اوپن دونوں جیت کر ٹینس کی دنیا کا معروف اعزاز سن …
جینک سنر نے میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلے میں بغیر کوئی سیٹ ہارے ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی،فیڈرر کا 9 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا
فلوریڈا۔30مارچ (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 24 سالہ جینک سنر نے مینز سنگلز کے فائنل میچ میں حریف جمہوریہ چیک کے جیری لیہچکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر انڈین ویلز ماسٹرز اور میامی اوپن دونوں جیت کر ٹینس کی دنیا کا معروف اعزاز سن شائن ڈبل بھی مکمل کر لیا۔ اس سے قبل انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران اے ٹی پی ماسٹرز 1000 مقابلوں میں لگاتار 30 سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا،جو سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کے پاس تھا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔
میامی گارڈنز، فلوریڈا،امریکا کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے جیری لیہچکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔چار مرتبہ کے گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والے جینک سنر 2024کے میامی اوپن چیمپئن بھی رہ چکے ہیں ۔جینکسنر نے اس کامیابی کے ساتھ رواں سیزن میں انڈین ویلز ماسٹرز اور میامی اوپن دونوں جیت کر ٹینس کی دنیا کا معروف اعزاز سن شائن ڈبل بھی مکمل کر لیا۔
اس سے قبل یہ کارنامہ آخری بار 2017 میں سوئس لیجنڈ راجر فیڈرر نے انجام دیا تھا۔فائنل کے دوران بارش کے باعث دو مرتبہ کھیل روکنا پڑا، تاہم جینک سنر کی توجہ اور فارم متاثر نہ ہوئی۔ انہوں نے میچ میں 10ایسزلگائے اور اپنی طاقتور سروس اور درست گراؤنڈ سٹروکس سے حریف کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔24 سالہ جینک سنر اس سے قبل بھی میامی اوپن جیت چکے ہیں اور اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے اس ایونٹ میں اپنی مسلسل فتوحات کی تعداد 12 کر لی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ دونوں ٹورنامنٹس میں ایک بھی سیٹ ہارے بغیر ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔دوسری جانب جیری لیہچکا اپنے کیریئر کے پہلے اے ٹی پی ماسٹرز 1000فائنل میں خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکے اور جینک سنر کے خلاف مسلسل چوتھی شکست سے دوچار ہوئے۔









