مونٹریال۔13اگست (اے پی پی):جینک سنر نے ٹومی پال کو ہرا کر کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ الیکس ڈی مینور سے ہو گا ، مونٹریال میں جاری مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کے جینک سنر نے امریکا کے ٹومی پال کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ، ان کی جیت کا سکور 4-6 اور 4-6 رہا، فائنل میں جینک سنر کو آسٹریلوی کھلاڑی الیکس ڈی مینور کا چیلنج درپیش ہو گا ، ڈی مینور نے پہلے سیمی فائنل میں ہسپانوی حریف الیجینڈرو فوکینا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی ۔